درگاہ حضرت ساغر میاں میں عظمت اولیأ کانفرنس کا انعقاد
ولیوں کی درگاہیں امن اور محبت کا پیغام دیتی ہیں - نورالحسن شاہ
درگاہ حضرت ساغر میاں میں عظمت اولیأ کانفرنس کا انعقاد
سندیلہ(ہردوئی)ہندوستان کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی دہلوی کے 721ویں عرس مبارک کے موقع پر شہر کے محلہ منگل بازار میں واقع خانقاہ ساغریہ چشتیہ نظامیہ میں عظمت اولیاء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے خانقاہ رضا کے سجادہ نشین پیر نور الحسن شاہ چشتی صابری نے کہا کہ ولیوں کی یہ درگاہیں امن و محبت کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولیاءکرام اور صوفیاء نے ہمیشہ تمام مذاہب کے احترام اور سب سے محبت کا درس دیا ہے۔
نائب شہر قاضی حکیم سید اسد نے کہا کہ اولیاء کو اللہ نے اپنا دوست کہا ہے کیونکہ وہ اپنے عمل سے اللہ کو راضی کرتے تھے۔خانقاہ مطلو بیہ کے سجادہ نشین نور میاں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیم اور پیغام انسانیت نے ہندوستان کے لوگوں پر ایک خاص اثر چھوڑا ہے۔
درگاہ حضرت ساغر میاں کے سجادہ نشین معیز الدین ساغری چشتی نظامی نے کہا کہ اولیاء کرام کے یہ درگاہیں علم و عمل کی تعلیم سے منور ہیں۔ یہاں ہر مذہب کے لوگ فیض حاصل کرتے ہیں۔
فریدالدین احمد نے حضرت محبوب الاہی کی حیات مبارک پر روشنی ڈالی۔
اس کے علاوہ درگاہ میرا صاحب کے ، شفیع احمد صابری، خانقاہ رحمانیہ
اسرارالحق مُنہ صابری، درگاہ دادا میاں کے سجادہ نشین اسحاق علی صابری، خانقاہ صابریہ کے فرحان
صابری نے خطاب کیا۔۔ چودھری ندیم ساغری۔مسعودالحق۔ حافظ شاہ عالم نے کلام پڑا۔
کانفرنس کی نظامت صوفی اقبال نقشبندی نے کی۔جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے حافظ فرحان الحق نے کیا۔صلات و سلام کے بعد حضرت محبوب الاہی کی نظرخوانی کا اہتمام کیا گیا اور ملک میں امن وامان کی دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ ۔
0 Comments